Live Updates

پی ٹی آئی کو آئینی مسودے پر اعترا ض نہیں بلکہ اعتراض یہ ہے کہ عمران خان نہیں مانتا

ان کے نزدیک خان نہیں تو پاکستان نہیں؟ جب تک عدالتی معاملات سیٹ نہیں ہوتے آئینی ترامیم ہوتی رہیں گی،وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 اکتوبر 2024 21:20

پی ٹی آئی کو آئینی مسودے پر اعترا ض نہیں بلکہ اعتراض یہ ہے کہ عمران خان ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر 2024ء ) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آئینی مسودے پر اعترا ض نہیں بلکہ اعتراض یہ ہے کہ عمران خان نہیں مانتا،ان کے نزدیک خان نہیں تو پاکستان نہیں؟ جب تک عدالتی معاملات سیٹ نہیں ہوتے آئینی ترامیم ہوتی رہیں گی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مئوقف ہے کہ جتنی آئینی ترامیم کی ضرورت ہے وہ لائی جائیں گی، جب تک عدالتی فیصلوں میں مطابقت پید انہیں ہوگی ، اگر چیزیں ٹھیک ہوتی تو آئین میں ترمیم کی ضرورت نہ ہوتی ، آئین کی مرضی کی تشریح ہوتی رہے گی تو آئین سازی بھی ہوتی رہے گی، فیصلوں کے ذریعے وزیراعظم کو گھر بھیجا جائے گاتو ترمیم کے ذریعے بہتر کیا جائے گا، جب تک عدالتی معاملات سیٹ نہیں ہوتے آئینی ترامیم ہوتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے تسلیم کیا کہ آئینی ترمیمی مسودہ ٹھیک ہے۔جب بیرسٹر گوہر خان سمیت ساری پی ٹی آئی مان گئی کہ مسودہ ٹھیک ہے، بات یہ تھی کہ عمران خان مانتا ہے یا نہیں؟دوتہائی اکثریت کیلئے اتفاق رائے کرنا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کو آئینی مسودے پر اعترا ض نہیں ، اعتراض ہے کہ خان نہیں مانتا، کیونکہ خان نہیں تو پاکستان نہیں؟پی ٹی آئی مولانا کو مانتی ہے کہ لیکن یہ مسودہ بھی مولانا کا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء ماہر قانون فیصل چوہدری نے کہا کہ آئینی ترامیم پر وکلاء کے تحفظات ہیں، 26آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارے میں مسائل بڑھیں گے، ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے اپنے اختیار میں کچھ نہیں ہدایت کہیں اور سے آتی ہیں، آئین سازی کرنی ہوتی ہے تو پھر اس پر بحث کرانا ہوتی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ مہذب معاشروں میں لوگوں کو اٹھانابرا سمجھا جاتا ہے یہاں ایسا نہیں ہے۔ علی امین چیف جسٹس کی حلف برداری میں نہ آتے تو الگ تاثر دیا جاتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات