پاکستان کے تین کھلاڑی اسنوکرچیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

اسجد اقبال براہ راست راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے، آصف اور اویس راؤنڈ آف 24 کھیلیں گے

پیر 4 نومبر 2024 14:48

پاکستان کے تین کھلاڑی اسنوکرچیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2024ء) پاکستان کے تین کھلاڑی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔اسجد اقبال براہ راست راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے، آصف اور اویس راؤنڈ آف 24 کھیلیں گے۔محمد آصف جرمنی کے سائمن لچنبرگ سے ہار کر بھی اگلے راؤنڈ تک آگئے، وہ فریم ڈفرینس کی بنیاد پر اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

آخری میچ میں سائمن لچنبرگ نے آصف کو چار تین سے شکست دی تھی۔اسجد اقبال نے آخری گروپ میچ میں قطر کے خامس العبیدی کو چار صفر سے شکست دی تھی۔اسجد اقبال نے اپنے تینوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، اویس منیر نے بحرین کے حبیب صباح کو چار۔ایک سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔پاکستان کے چوتھے کھلاڑی نسیم اختر دو میچز ہارنے کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :