وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ کی ملاقاتیں

گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح پر وزیراعظم سے اظہارتشکر شہبازشریف کی گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 6 نومبر 2024 17:21

وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ کی ملاقاتیں
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2024ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ان ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو روایتی چوغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔