سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن، اقربا پروری سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کا آغاز

جمعرات 7 نومبر 2024 12:08

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2024ء) سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن، اقربا پروری سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا، زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سیکرٹری محکمہ زراعت حکومت پنجاب کو زرعی یونیورسٹی کاگذشتہ تین ماہ کا تمام ریکاڈر ارسال کردیا گیا تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ کے بعد ریٹائر ہونے والے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں پر اپنے بیٹے نہال احمدخاں کو سکالرشپ کے لیے بیرون ملک بھجوانے اور اس مد میں پیشگی فنڈ ز ادا کرنے، یونیورسٹی میں غیرقانونی 608ملازمین کی بغیر کسی اشتہار کے تعیناتیوں، 90لاکھ روپے سے زائد کے اعزاز یہ، وی سی کے ساتھ ساتھ پرا جیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ اپنے پاس رکھ کر 42لاکھ روپے کی اضافی تنخواہ لینے حالہ انتخابات کے موقع پر، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود یو نیورسٹی آف کمالیہ میں بطور نگران 99 ملازمین کی تعیناتی اور خاندان کے افراد کو یونیورسٹی میں نواز نے جیسے سنگینالزمات کا سامنا ہے جبکہ پہلے ہی سنگین الزمات پر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے خلاف گورنرپنجاب / چانسلر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی جانب سے درجنوں شکایات پر تحقیقات جاری تھی ریٹائر منٹ سے چند ماہ قبل زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکی جانب سے 179 صفحات پر مشتمل 341 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈ جاری کیا گیا ا ور ممبران کو صرف ایک روز کا وقت دیتے ہوئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ ممبران نے معمول کی تعیناتیوں کے لیے پیشل میٹنگ بلانے پر بھی سوالات اٹھائے۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سینڈیکیٹ کے اجلاس کے لیے بنائے گئے ایجنڈے میں وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خاں کے بھائی ڈاکٹر اظہار خاں کو بھی پروفیسر بنانے کا میٹنگ منٹ شامل کیا گیا قطع نظر اس بات کے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے چند روز قبل ہی یچ ای سی سے بغیر مسابقتی سرٹیفکیٹ حاصل کیے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر طویل عرصہ سے تعینات ڈاکٹر اظہار کے معاملے پر تحقیقات کے لیے محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کی گئی تھیں جبکہ انفارمیشن کمیشن بھی معاملے پر گورنر کو لکھ چکا تھا۔

تا ہم ایجنڈے میں اس بات کا کہیں ٓ ذکر تک نہیں کیا گیا۔سیکرٹری زراعت کے نمائندہ ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن (ر) وقاص، چیئر مین ایچ ای سی کے نمائندہ انوار گیلانی، نمائندہ گورنر ڈاکٹر راغب نعیمی، یڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سمیت دیگر ممبران کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جن کا کہنا تھا کہ طویل ایجنڈے کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے صرف ایک روز کا وقت دیا گیا جو نا کافی ہے۔

دیگر ممبران نے بھی وقت کی کمی اور قانونی پیچیدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر میٹنگ میں انتظامیہ اور دیگر ممبران میں گرما گرمی بھی ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سینڈیکیٹ ممبران نے معمول کی تعیناتیوں کے لیے پیشل میٹنگ بلانے پر بھی سوالات اٹھائے گئے تاہم گذشتہ روزگورنرپنجاب / چانسلر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سلیم حیدر نے ایکٹ 1973 کے سیکشن 11-A کے تحت، سلیکشن بورڈ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ کی کارروائی کا تمام ریکارڈ سمیت گذشتہ تین ما ہ ریکاڈر اورسابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن، اقربا پروری سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب سے رپورٹ طلب کی ذرائع کاکہناہے کہ رزعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام تین ماہ رپورٹ اور ریکاڈرحکومت پنجاب کو ارسال کردیاہے