Live Updates

بشریٰ بی بی سیاست نہیں صرف پیغام رسانی کر رہی ہیں ، فیصل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، خان صاحب بنی گالا نہیں جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ آف کردیا گیا ہے، جب اس طرح کے حالات پیدا کئے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا، وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 15 نومبر 2024 14:26

بشریٰ بی بی سیاست نہیں صرف پیغام رسانی کر رہی ہیں ، فیصل چوہدری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15نومبر 2024) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست نہیں صرف پیغام رسانی کر رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، خان صاحب بنی گالا نہیں جیل میں ہیں وہاں بھی انھیں کٹ آف کردیا گیا ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رسائی پارٹی تک روک دی گئی ہے جب اس طرح کے حالات پیدا کئے جائیں گے تو پیغام کسی نہ کسی کے ذریعے تو بھیجا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام پارٹی رہنماﺅں تک پہنچانا تھا انکے ذریعے پیغام رسانی کی گئی ہے وہ کسی سیاست میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ وہ 24نومبر کو باہر نکلے۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شرکت اور اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کیلئے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔

24نومبر کو احتجاج ہر صورت کیا جائیگا اور جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت ہمارا احتجاج جاری رہے گی۔ ہمارے مطالبات جائز ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ہمارے چوری کئے گئے مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ شامل ہے اس پر فی الفور عمل کیا جائے ۔گفتگو کے دوران وکیل بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو حکومت کا ایک ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو قاضی فائز اور سکندرسلطان نے منصوبہ بندی کرکے ہروایا ہے اسی لئے ہم اپنے مینڈیٹ کی چوری کا کہہ رہے ہیں ۔ 8فروری کو جان بوجھ کر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی فوری طور پراستعفیٰ دیں۔بانی پی ٹی آئی کاجھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا۔شفاف ٹرائل کے بنیادی حقوق کا حق انہیںنہیں دیا گیا۔ بانی کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی کیسسز کس شدومد کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ان پر جیل میں بے جا پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات