کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے، امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف
ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاو میں اہم کردار ادا کیا ہے،ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاو ایک اہم چیلنج ہے، فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے، جنرل عاصم منیر کا مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کی خصوصی تقریب سے تقریب
فیصل علوی جمعہ 15 نومبر 2024 16:48
(جاری ہے)
پرتشدد غیر ریاستی عناصر، ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پربڑا چیلنج ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ”امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر گفتگو کی جس میں انہوں نے علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی امن کو آگے بڑھانے میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
پاکستان خطے، عالمی امن کیلئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے جہاں معلومات کے پھیلاﺅ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاﺅ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے، عالمی امن کیلئے اپنا مثبت کردارہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم قائم کی گئی۔ ویژن،عزمِ استحکام،نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے۔ ویژن عزمِ استحکام کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی۔ افغانستان سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں۔ دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کیلئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ عزمِ استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔ بھارت کے انتہا پسندانہ نظرئیے کی وجہ سے بیرون ملک خاص طور پر امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت بھی ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے مگر دنیا میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عالمی امن کی خاطر 235،000پاکستانی اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63فیصد آبادی 30سال سے کم ہے۔ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان دنیا میں زراعت کی پیداوار کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔ پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان فری لانسنگ کی مد میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سینٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے،غلط اور گمراہ کُن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے ، آرمی چیف
-
یوٹیلیٹی اسٹورکے 11 ہزار ملازمین میں سے 3 ہزارمنظور وٹو نے صرف دیبالپورسے بھرتی کیےٗ رانا تنویرحسین
-
عمران خان نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کے ساتھ مل کر میرے خلاف کیا کچھ نہیں کیا؟
-
وزیر اعظم کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس،آمنہ قادر جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزراء کی بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش
-
وفاقی وزیر تجارت کا ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کا عزم
-
پاکستان اپنے محل واقع کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عطا اللہ تارڑ
-
مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر
-
بلدیاتی ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.