دمشق میں اسرائیلی بمباری سے 20 افراد جاں بحق

فلسطینی اسلامک جہاد موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر اور دیگر اثاثے ہدف تھے، اسرائیلی میڈیا

جمعہ 15 نومبر 2024 20:44

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2024ء) اسرائیلی بمباری نے شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنا کر 20 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ دمشق پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میںمتعدد رہائشی عمارتوں پر اسرائیل نے بمباری کی ہے۔ یہ عمارتیں دمشق کے مغرب میں المزہ کالونی اور قدسیا میں واقع ہیں۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ اہداف میں دمشق میں فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کا ہیڈکوارٹرز اور دیگر اثاثے شامل تھے۔