پیغام پاکستان سندھ سکھر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سکھر میں منی اولمپکس اسپورٹس گیمز کا اعلان

منگل 19 نومبر 2024 22:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2024ء) پیغام پاکستان سندھ سکھر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سکھر میں منی اولمپکس اسپورٹس گیمز کا اعلان ، ترجما ن پیغام پاکستان سندھ سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر میں ڈسٹرکٹ لیول پر مینی اولمپکس اسپورٹس گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں 15 گیمز شامل کیئے گئے ہیں اور یہ پروگرام مورخہ 29 ،30 نومبر سے 01 دسمبر 2024 کو ہوگا جس کے گیمز کے ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز جوکہ 20 نومبر 2024 سے شروع ہونگے اختتامی تقریب 01 دسمبر 2024 کو ایس ایس بی پیلیرز ہاسٹل سکھر میںہونگی ، جس میںسکھر ڈسٹرکٹ کے اعلی افسران اور سیاسی سماجی لوگ شرکت کرینگے ، منی اولمپکس گیمز 2024 سندھ سکھر کے آرگنائزنگ کیٹی میں محمد انظلہ، صاؤالدین، عادل میمن اور شکیل صدیقی شامل ہیں جبکہ تعاون میں ماسٹر عبدالرزاق راجپوت جنرل سیکرٹری سکھر ڈویڑن تائیکوانڈو ایسوسیشن ،سکھر اسپورٹس افیسر نثار احمد چانڈیو، میڈم عزا جمال وومین پریذیڈنٹ سکھر ڈویڑن تائیکوانڈو ایسوسیشن اس مینی اولمپکس گیمز 2024 جوکہ سکھر میں ہونے جارہے ہیں اس میں تائیکوانڈو ،فٹ سال، کرکٹ، کراٹے، آرم اور ماس ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، جوڈو، وشو کنگفو، ٹگ و فار، 100 میٹر ریس اور گیمز ہوں گے یہ تمام گیمز سکھر شہر کے مختلف جگہوں پر ہوں گے جس میں تائیکوانڈو، فٹ سال، ہاکی، آرم اور ماس رسلینگ پیلیرز ہاسٹل سکھر میں جبکہ کرکٹ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ہوگی اور 100 میٹر ریس، ٹگ و فار پبلک اسکول سکھر میں ہوگا اور دیگر گیمز کراٹے، ووشو کنگفو، جوڈو اور ٹیبل ٹینس۔

(جاری ہے)

میں ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات میڈلز، ٹرافی، سرٹیفکیٹ، ٹی-شرٹ سے نوازا جائے گا تو تمام کھلاڑی اس مینی اولمپکس گیمز 2024 کا حصہ بنے کے لیے شہباز تائیکوانڈو اکیڈمی سکھر میں اپنا نام درج کروائیں اور پروگرام میں شرکت کریں ۔