انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

منگل 19 نومبر 2024 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری جاری ہے، جس میں 9کارروائیوں کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کرکے 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 210.474کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 800 گرام چرس اور 200گرام آئس برآمد کرلی، جس میں گرفتار ملزم نے د وران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.574کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ادھر چمن کے علاقے کلی عطااللہ میں خالی مکان میں چھپائی گئی 52کلو ہیروئن اور 9کلو آئس برآمد ہوئی جب کہ جڑانوالہ روڈ شیخوپورہ کے قریب 2گاڑیوں میں چھپائی گئی 19.2کلو افیون اور 31.2کلو چرس برآمد، ہوئی۔

کارروائی کے 5 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں پسرور بائی پاس سیالکوٹ کے قریب ملزم سے 38.4کلو گرام چرس اور 1.2کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ ڈیرہ غازی خان روڈ لورالائی کے قریب سے 26کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر ملزم سے 24کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ طورخم بارڈر پر ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو چرس برآمد کری۔مریدکے نارووال روڈ شیخوپورہ میں چیک پوسٹ کے قریب ایک کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :