پی ٹی آئی کے مطالبات بے تکے ہیں، حکومت کوئی مذاکرات نہیں کر رہی، سینیٹر عرفان صدیقی
منگل 19 نومبر 2024 20:10
(جاری ہے)
اس سوال کے جواب میں کہ کیا نوازشریف عمران خان کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف اس نوع کے سیاستدان نہیں، انہوں نے تو لندن سے آتے ہی ماضی کو بھلا دینے کی بات کی تھی، عمران خان اپنے سنگین جرائم کی وجہ سے جیل میں ہیں اور مقدمات بھگت رہے ہیں، کیا توشہ خانہ کی گھڑیاں اور زیورات نواز شریف نے دبئی کے بازاروں میں بیچنے کے لئے کہا تھا؟ کیا 190 ملین پائونڈ کے عوض زمین ہتھیانے اور نام نہاد القادر ٹرسٹ بنانے کے لئے نواز شریف نے کہا تھا؟ کیا اڑھائی سو فوجی تنصیبات پر حملے نواز شریف نے کرائے تھے؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی معقول مطالبات ہیں تو آئیں بات کریں لیکن 26 ویں ترمیم ختم کرنے، مینڈیٹ واپس کرنے، مقدمات ختم کرنے اور تمام قیدیوں کو رہا کر دینے جیسے بے تکے مطالبات پر بات نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا اقرار تو جنرل باجوہ کر چکے ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کہا تھا کہ ”ہاں ہم نے عمران خان کو جتانا تھا لیکن مصالحہ کچھ زیادہ لگ گیا۔“ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی 24 نومبر کی کال واپس لے لے تو اچھا ہے ورنہ حکومت آئین و قانون کے تحت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا فرض ادا کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار
-
پنجاب ،خیبر پختوانخواہ ،اسلام آبادمیں موبائل ، انٹرنیٹ معطل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا‘ پی ٹی اے
-
پی ٹی آئی احتجاج،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنیکا فیصلہ
-
آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست عدم پیروی پرخارج کردی
-
پنجاب میں مفت ایئر ایمبولنس سروس جاری، 540 ڈالر فی گھنٹہ ادائیگی
-
عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں، شرجیل میمن
-
وفاقی حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، بلاول بھٹو
-
بلاول نے حکومت سے معاملات کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ایرا) کونسل کا اجلاس
-
راستے بند کرنے یا کنٹینر لگانے سے عوام کے سمندر کو نہیں روکا جاسکتا، حلیم عادل شیخ
-
ٹیلی ویژن معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ، تعلیم، تفریح اور آگاہی فراہم کرنے کا مؤثر وسیلہ ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.