پولیس کی حراست میں ملزم معیز کی ہلاکت، فریقین میں معاملات طے پاگئے

منگل 19 نومبر 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقتول کے بیٹوں کی جانب سے حلف نامہ عدالت میں جمع کروادیا گیا، مقتول کے ورثا نے ایس پی نیئر، علی رضا، ثنااللہ اور فیصل لغاری کو معاف کردیا۔عدالت نے نادرا، متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ 14 اپریل کو درخشاں تھانے میں زیر حراست شہری معیز ہلاک ہوگیا تھا۔