شارجہ کے شیخ ڈاکٹرسلطان بن محمد القاسمی کی خورفکان کے رہائشیوں کے لیے 160 پلاٹ مختص کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 نومبر 2024 17:45

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2024ء) یواے ای کی سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے خورفکان کے رہائشیوں کے لیے زمین کے 160 پلاٹ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق شارجہ کے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شارجہ کے محکمہ ٹاؤن پلاننگ اینڈ سروے (ایس ڈی ٹی پی ایس ) کو خورفکان کے رہائشیوں کے لیے زمین کے 160 پلاٹ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس میں ہرائی روڈ کے ساتھ 80 کمرشل پلاٹ اور 80 صنعتی پلاٹس شامل ہیں، جن میں تجارتی اور صنعتی لائسنس رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔\932

متعلقہ عنوان :