صحت کے تحفظ کا قومی لائحہ عمل ملک کے صحت مند مستقبل کی طرف سفر میں اہم سنگ میل ہے ، ڈاکٹرمختاراحمد

جمعرات 21 نومبر 2024 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ صحت کے تحفظ کا قومی لائحہ عمل ملک کے صحت مند مستقبل کی طرف سفر میں اہم سنگ میل ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہر پاکستانی کی حفاظت، صحت اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں صحت کے بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ نے کہا کہ صحت کے تحفظ کا قومی لائحہ عمل صحت مند مستقبل کی طرف پاکستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل اور صحت کے تحفظ بارے قومی منصوبے کی تکنیکی دستاویز ہیلتھ سکیورٹی کے لیے پالیسی فریم ورک بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان ہر پاکستانی کی حفاظت، صحت اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اظہار ہے ، صحت کے تحفظ بارے قومی لائحہ عمل کے مقاصد پاکستان کے وسیع تر قومی صحت کے وڑن سے بھی ہم آہنگ ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ صحت کی حفاظت کو ترجیح دینا معاشی استحکام اور سماجی بہبود کا باعث بنے گا ، نیشنل ایکشن پلان برائے ہیلتھ سکیورٹی کی جامع دستاویز میں قومی اور صوبائی سطحوں کے لیے آپریشنل منصوبے شامل ہیں۔ آپریشنل منصوبے اگلے پانچ سالوں کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ بناتے ہیں، لائحہ عمل کی دستاویز میں قومی صحت کی سلامتی کے حصول کے لئے رہنما اصول تیار کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ تکنیکی معاونت پر برطانیہ کی حکومت اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتاہوں، برطانیہ کا غیر متزلزل تعاون صحت کے تحفظ بارے قومی لائحہ عمل کی تشکیل اور دیگراقدامات پر عمل درآمدکے لیے بھی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے تحفظ بارے قومی منصوبے پر عمل درآمد کے دوران گڈ گورننس کے اصولوں کو تقویت دینا اور موثر ذمہ داری ناگزیر ہے، ہم صحت کے تمام منصوبوں پر شفافیت، جوابدہی اور شمولیت کو برقرار رکھتے ہوئے عملی جامہ پہنائیں گے،مضبوط فریم ورک میں سرمایہ کاری کے ذریعے تمام شہریوں کے لیے ایک صحت مند، محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہاکہ صحت کے تحفظ کے اپنے کلیدی شراکت داروں اور بین الاقوامی امدادی اداروں اور عالمی ادارہ صحت کے شکر گزار ہیں۔… اعجاز خان {[0:31 pm, 21/11/2024] Editor On: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کی بدولت 2024-25 کے دوران توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 585.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 266.3 ملین ڈالر تک تھی