کراچی بہترین شہر ہے،ہم شہر کی ٹرانفارمیشن پر کام کر رہے ہیں،کراچی کو جدید ترین شہر بنائینگے،وزیراعلیٰ سندھ

ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائیڈ ہو رہا ہے اور جلد مکمل کرینگے، ای-گورننس پر کام کر رہے ہیں لیکن اس میں کچھ وقت درکار ہے،مرادعلی شاہ سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے پروبیشنری افسران کی ملاقات

جمعرات 21 نومبر 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2024ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے پروبیشنری آفسران نے ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے افسران کے وزیراعلی ہاس کے مطالعاتی دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے افسران کے مستقبل کے بارے میں نیک تمناں کا اظہار کیا تاہم واضح کیا کہ کیریئر میں پروفیشنلزم اور ایمانداری اہم ہے۔

ہمارے ملک کو باصلاحیت آڈٹ و اکانٹس افسران کی ضرورت ہے اور یقین ہے آپ اس پر پورا اتریں گے۔ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف ، ریکٹر اکیڈمی سمینا فیاض، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری مالیات فیاض جتوئی، پیپلز ہاسنگ کے سی ای او خالد شیخ اور دیگر حکام شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے افسران کو حکومت سندھ کے کئی اقدامات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام493.09 ارب روپے کا ہے جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ76.97 ارب روپے ہے۔ 334 ارب روپے کے بیرونی امدادی منصوبے ہیں جبکہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلیے 55 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے وزیراعلی نے واضح کیا کہ ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت اور سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر اولین ترجیحات ہیں۔

صحت کے میدان میں حکومت سندھ کی توجہ بنیادی صحت اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کی سہولیات پر ہے۔مراد علی شاہ نے اپنی انتظامیہ کی ترجیحات کے اہم شعبوں پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ سماجی تحفظ ، خواتین کو بااختیار بنانے، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔توانائی کے شعبے کے بارے میں وزیراعلی نے بتایا کہ اس وقت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی 2025 تک تکمیل متوقع ہے۔ کم آمدن والے گھرانوں کو سولر ہوم سسٹم کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :