صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مزنگ ہسپتال کے زیر اہتمام شوگر کیمپ کا افتتاح کردیا

جمعرات 5 دسمبر 2024 04:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ مزنگ ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی ذیابیطس دن کے حوالہ سے ایک روزی شوگر کیمپ کا افتتاح کردیا۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ مزنگ ہسپتال ڈاکٹر مصباح لیاقت نے شوگر کیمپ میں دستیاب ٹیسٹ، دیگر سہولیات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت شوگر کیمپ میں تمام ڈیسک پر گئے اور مریضوں سے مفت ٹیسٹ، ادویات کے حوالہ سے دریافت کیا۔

ایک روزہ شوگر کیمپ میں مریضوں کے شوگر سکریننگ، ٹائپ ون، ٹائپ ٹو، کولیسٹرول، وٹامن ڈی، ایچ بی اے ون سی، ہڈیوں کے ٹیسٹ مفت کیے گئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شوگر مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ٹیسٹ، ادویات فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد مریضوں کو اس مرض سے بچاؤ اور علاج سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں قائم تمام این سی ڈی کلینکس میں بھی مریضوں کو یہ سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے۔تین روزہ ہیلتھ ویک میں شوگر کے بچوں سمیت تمام مریضوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد شوگر بچوں کو مفت انسولین، گلوکو میٹرز، سٹرپس انکے گھروں میں پہنچائی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال، کارڈیک سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

چلڈرن ہارٹ سرجری کا پروگرام وزیر اعلی کا انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ مزنگ ہسپتال میں جلد ایوننگ او پی ڈی شروع کردی جائے گی۔اس ہسپتال میں خالی جگہ پر ایک ایڈیشنل بلاک قائم کیا جائے گا، جلد اے ڈی پی سیکم بنائی جارہی یے۔انہوں نے کہا کہ ایچ آر کی کمی کو پورا کرکے اس ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں 3 کروڑ 30لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں، ہر چوتھا فرد ذیابیطس کا شکار ہے۔

شوگر کے 30 لاکھ مریض پاؤں کے مرض میں مبتلا ہیں، جن میں سے 6 لاکھ لوگوں جو پاوں، ٹانگیں کٹوانا پڑتی ہیں۔ مریضوں نے شوگر کیمپ میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر صوبائی وزیر صحت اور ایم ایس ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے شوگر کیمپ کے بہترین انتظامات پر ایم ایس اور انتظامیہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔