روہت شرما نے خود ہی اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرلیا

جمعرات 5 دسمبر 2024 19:43

روہت شرما نے خود ہی اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرلیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے خود ہی اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا ہے۔روہت شرما نے تصدیق کی ہے کہ کے ایل راہول اوپننگ کریں گے اور وہ خود مڈل آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کے ایل راہول اوپننگ کریں گے اور میں مڈل آرڈر میں کہیں بیٹنگ کروں گا، یہ میرے لیے آسان نہیں لیکن یہ ٹیم کے لیے بہترین ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کپتان تمام فارمیٹس میں اوپننگ کرتے ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :