چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ، نیسپاک کنسلٹنٹس سمیت متعلقہ شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے بڈنگ کی دستاویزات تیار کرلی گئی ہیں جو اس وقت نظرثانی کے عمل میں ہیں۔

اجلاس میں اس منصوبے کے حوالے سے ابتدائی تجاویز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے قیام کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں کے تمام زونز میں جامع ویسٹ مینجمنٹ کاحل پیش کرنا ہے، اس منصوبے کے تحت ویسٹ کو ابتدائی طور پر ہی مختلف کٹیگریز میں علیحدہ کرنے کا طریقہ کار بھی شامل ہوگا،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں ٹرانسفر اسٹیشنز کا قیام اور مٹیریل ریکوری فسیلٹیز (ایم آر ایف) کا قیام بھی شامل ہے، اسی طرح سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کچرے کی کمپوسٹنگ بھی شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے میں کاربن کریڈٹ میکانزم کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ مناسب لینڈ فل سائٹ کے لئے فزیبلٹی سٹڈیز پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک مضبوط تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ میکانزم کو اپنانے کی ضرورت زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کے بہترین ماڈلز کو پیش نظر رکھا جائے،اسلام آباد شہر کا فیلڈ وزٹ کیا جائے اور کچرے کے مجموعی حجم کا صحیح اندازہ لگایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آؤٹ سورسنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ واضح رہے سی ڈی اے کا عزم ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظام کے لئے جامع اور پائیدار حل اپنائے جو اسلام آباد کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں مدد گار ثابت ہو۔

متعلقہ عنوان :