
[پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فیک نیوز کی بھرماررہی ہے‘ بغیر تصدیق کیے معلومات کے پھیلاؤ سے پاکستان کا عالمی سطح پر چہرہ مسخ ہوا
ظ* فیک نیوز کے متاثرین میں حکومت، سیکورٹی ادارے اور سیاسی جماعتیں سب شامل ہیں
اتوار 8 دسمبر 2024 19:15
(جاری ہے)
فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں سینکڑوں لاشوں کی جعلی خبروں کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے، بانی پی ٹی کے صاحبزادے سلیمان عیسی خان کے جعلی اکاؤنٹ سے بھی کارکنان کو اکسایا جاتا رہا۔
فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی خبریں بھی بعد ازاں جعلی ثابت ہوئیں، احتجاج کے دوران آرمی اکیڈمیوں سے 600 جوانوں کے استعفے کی خبریں بھی بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی پر فائرنگ کی بے بنیاد خبریں بھی چلائی گئیں، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیانات کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل کی جانب سے دوران پریس کانفرنس پی ٹی آئی احتجاج کی پرانی تصویر چلائی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق دوران نماز کنٹینر سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت کی خبر بھی عالمی سطح پر زیر بحث رہی، گرنے والے کارکن کے منظر عام پر آنے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات سے موت کی خبریں بھی غلط ثابت ہوئیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ کے مطابق فیک نیوز کی وجہ سے نہ صرف سیکورٹی اداروں بلکہ پی ٹی آئی قیادت کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا، فیک نیوز کے متاثرین میں حکومت، سیکورٹی ادارے اور سیاسی جماعتیں سب شامل ہیں ۔پاکستان میں فیک نیوز کے سدباب کے حوالے سے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں،بیرسٹرعقیل ملک
-
خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی رپورٹ جاری
-
ملک کے 22اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
-
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
-
غیر قانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کی مہم
-
ہرورکرکو محفوظ اورصحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے‘ مریم نواز
-
صدراستحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا جنوبی وزیرستان میں تخریبی کارروائیوں پراظہارمذمت
-
پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہےاورکسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، گورنرپنجاب
-
لاہور: نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
-
فیصل آباد،موڑ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا
-
صنم جاوید اوران کے شوہرکو حراست میں لے لیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.