اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، صدربائیڈن

آئندہ دنوں میں علاقائی رہنمائوں سے بات کریں گے، امریکی حکام بھی بھیجیں گے

پیر 9 دسمبر 2024 14:46

اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، صدربائیڈن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2024ء)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ باالآخر بشار الاسد حکومت کا خاتمہ ہو چکا، نہیں جانتے کہ بشار الاسد کہاں ہیں، سنا ہے وہ ماسکو میں ہیں، بشار الاسد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔وائٹ ہائوس میں خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، شام کے پڑوسیوں کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں علاقائی رہنمائوں سے بات کریں گے، امریکی حکام بھی بھیجیں گے۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ باغی گروپ کے لیڈر کے بیان کو نوٹ کیا ہے، ان کے قول وفول کا جائزہ لیں گے، شام میں خطرے اور غیر یقینی صورتحال کا لمحہ ہے۔واضح رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوکر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔