چیمپئنز ٹرافی: بھارت اپنا کوئی بھی ایونٹ ’ہائبرڈ‘ پر کروانے راضی نہیں ہوا، سینئر عہدیدار کا انکشاف

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کیا تو اسے قانونی چارہ جوئی سمیت تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، پاکستان نے ناصرف آئی سی سی کیساتھ میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں بلکہ دیگر ممالک کی طرح لازمی ممبران کی شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں : سینئر عہدیدار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 دسمبر 2024 14:31

چیمپئنز ٹرافی: بھارت اپنا کوئی بھی ایونٹ ’ہائبرڈ‘ پر کروانے راضی نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 دسمبر 2024ء ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان پر آئی سی سی کی جانب سے دباؤ بڑھا کر ہائبرڈ ماڈل منوانے اور اپنے ملک میں پورا ایونٹ فائنل سمیت سیمی فائنل کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔ 
ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اور بورڈ ممبران کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل فارمولے کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جارہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ آسان نہیں ہوگا۔

سینئر عہدیدار نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اگر پی سی بی چیمپئنز ٹرافی سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے قانونی چارہ جوئی سمیت عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ پاکستان نے نہ صرف آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں بلکہ ایونٹ میں شریک دیگر تمام ممالک کی طرح پی سی بی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیساتھ لازمی ممبران کی شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی براڈ کاسٹنگ ڈیل پر دستخط سے قبل تمام ٹیموں کی شرکت کی یقین دہانی کرواتا ہے، ایونٹ میں کم از کم ایک پاک بھارت مقابلہ ہونا لازمی ہے۔ 
ایڈمنسٹریٹر نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے اگلے سال کی چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا، جس سے ہندوستان کو دبئی میں اپنے حصے کے میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی جبکہ 2027ء تک کثیر جہتی مقابلوں میں اسی طرح کے انتظامات پر "اصولی طور پر" اتفاق کیا ہے تاہم باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

 
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت 2027ء تک ہونیوالے ایونٹس میں سیمی فائنل اور فائنلز کو منتقل کرنے پر آمادہ نہیں ہے لیکن اس بات چیت جاری ہے کہ اگر پاکستان نے ایونٹ ٹاپ فور یا 2 میں رسائی حاصل کی تو کیا ہائبرڈ ماڈل کیسے اپنایا جاسکے گا۔