کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل پڑیں، سردی میں اضافہ

تیز سرد ہواوں کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرسکتا ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 13 دسمبر 2024 19:32

کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل پڑیں، سردی میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2024ء)شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز سرد ہواوں کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرسکتا ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب شروع ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 33 کلومیٹر تک بڑھ رہی ہے، جمعہ کی صبح کم سے کم پارہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ عنوان :