شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے غیر متزلزل جدوجہد قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے،فریال تالپور
جمعہ 27 دسمبر 2024 00:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت نے خواتین کو بااختیار بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے راہیں ہموار کیں۔
انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو عزم اور بصیرت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بلاشبہ شہید محرمہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ مفاہمت کے امین ہیں، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں وہی بہادری اور عزم موجود ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خاصہ تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ہماری عظیم رہنما کے وژن کو پورا کر رہی ہے۔ محترمہ فریال تالپور نے پارٹی کارکنوں اور قوم پر زور دیا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد کو ان اصولوں کو برقرار رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کریں جن کے لیے وہ کھڑی رہیں: جمہوریت، مساوات، اور سماجی انصاف۔ آئیے ہم عہد کریں کہ ہم متحد رہیں گے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم رہیں گے جہاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب پروان چڑھ سکیں۔مزید قومی خبریں
-
خالد مقبول کا اسماعیلی برادری کے 49 ویں روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
کشمیریوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا بھارت کی فرسودہ سوچ کی عکاسی ہے ، عبدالعلیم خان
-
خالد مقبول کا اسماعیلی برادری کے 49ویں روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
میئر کراچی کی نگرانی میں سنگ میل عبور، واٹرکارپوریشن کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ
-
وزیراعلی سندھ کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس
-
آزادی کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رہے گی: مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گی: مریم نوازشریف
-
پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، شیری رحمان
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس کی سماعت رواں ہفتے ہوگی
-
کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.