اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی زیر صدارت ویلنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 2 جنوری 2025 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) ویلنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ناصر شاہ، ایس ڈی پی او لورالائی کلیم کاکڑ، اور آئی ایس آئی (IW)، ملٹری انٹیلیجنس، انٹیلیجنس بیورو، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

زیر بحث کمزور مقامات کی نشاندہی، بشمول مائننگ سائٹس، تعلیمی ادارے، بینک، اور ٹیلی کمیونیکیشن تنصیبات سکیورٹی مسائل پر بات چیت اور موثر حکمت عملی کی تیاری خطرات کا جائزہ اور ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانا ، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط کرنا اور ڈیٹا کی اپ ڈیٹ کو یقینی بنانا جیسے اہم فیصلے کیے گئے، کمزور مقامات کی باضابطہ نشاندہی اور اگلے اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام کریں گے اور ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں گے حکومتی پالیسیوں کے مو ثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی ہر پندرہ دن بعد اجلاس منعقد کرے گی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کمزور مقامات کی حفاظت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور سکیورٹی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :