Live Updates

عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ‘ طارق گل

یہ کبڈی اور کشتی کا میچ نہیں، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 12 جنوری 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، احتجاج کے نام پر پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں کا حملہ قابل مذمت ہے، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستے نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کبھی نہیں کہا اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، یہ کبڈی اور کشتی کا میچ نہیں ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر ملکی خوشحالی کیلئے جمہوری پراسس کو مضبوط کرنا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات