قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء اوراتحادی جماعتوں کے اراکین کی اپوزیشن کے غیرسنجیدہ رویہ پرتنقید، عدالتی کارروائی اور کیسوں کو قومی اسمبلی میں زیربحث نہیں لایا جا سکتا، وزیر دفاع و دیگر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
پیر 13 جنوری 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ جس طرزعمل کامظاہرہ کررہے ہیں وہ کسی مذاکرات میں کیسے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔مذاکرات کی کامیابی کیلئے اولین فرض یہ ہے کہ اس ہائوس کوچلایاجائے، اگر وہ ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈال ررہے ہیں تووہ مذاکرات میں رخنہ ڈال رہے ہیں، اگر ہائوس کوچلانا ہے تورولز اورریگولیشنز کے مطابق چلانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، پہلے یہ کہتے تھے کہ ہمارے پاس اختیارنہیں ہے تو اب مذاکرات کیوں کررہے ہیں۔وفاقی وزیرصنعت وپیداواررانا تنویرحسین نے اپوزیشن کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کورولز کے مطابق ایوان کوچلانا چاہیے، رولز سے ہٹ کراپوزیشن لیڈرکوموقع دیاگیا جس کا جواب یہ شور شرابہ کرکے دے رہے ہیں۔پوائنٹ آف آرڈرکاایک طریقہ کارہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ القادرکے نام پربہت بڑی کرپشن ہوئی ہے۔ کیا شوکت خانم اورنمل سے انہوں نے پیسے نہیں کمائے، القادرٹرسٹ کی زمین پہلے ذولفی بخاری کے نام پر کی گئی، یہ پاکستان کاپیسہ تھا، ان کوسزا ضرور ملے گی۔ایم کیوایم کے خواجہ اظہارالحسن نے اپوزیشن کو تنقیدکانشانہ بنایا اورکہاکہ کورٹ کیسز کا معاملہ اسمبلی میں نہیں اٹھایاجاسکتا، یہ لوگ اسمبلی میں ٹی اے ڈی اے بنانے آتے ہیں،ابھی یہ لوگ میڈیکل بلز جمع کرانے جائیں گے۔پی پی پی کے آغارفیع اللہ نے کہاکہ اپوزیشن سے یہ توقع نہ کریں کہ یہ عوامی ایشوپربات کریں گے، یہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کوفائدہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اگراپوزیشن کوپاکستان کی عوام کی مشکلات کا ادراک ہوں تویہ عوام کی بات کریں گے، یہ ایک شخص کیلئے پورے ملک کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025کیلئے اہلیت کا معیار اور پالیسی طے پا گئی
-
پنجاب بھرمیں 1189ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1357زخمی
-
حق خودارادیت بنیادی حق ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں رانا ثناء اللہ
-
شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
فلسطینی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑیگا، مشاہد حسین سید
-
دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی،حافظ نعیم الرحمان
-
سینیٹر شیری رحمن کاپرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا ،چوہدری سالک حسین
-
حکومت پاکستان، بی آئی ایس پی و پاکستانی عوام کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،سینیٹر روبینہ خالد
-
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
پرنس کریم آغا خان بلند پایہ شخصیت ،ان کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام تھا، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.