سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ، کم ترقی یافتہ علاقوں میں سرحدی منڈیوں سمیت مقامی تجارتی سہولیات کو فروغ دینے کے اقدامات پر غور
منگل 14 جنوری 2025 14:21
(جاری ہے)
سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ تجارتی وفد کی حالیہ ملاقات میں ایرانی حکام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے سرحدی منڈیوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
کمیٹی نے تاخیر کی وجہ معلوم کرنے کے لئے سفارش کی کہ وزارت ایرانی حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سات دنوں کے اندر فراہم کرے۔مزید برآں کمیٹی نے ایرانی مصنوعات کے لئے سرٹیفکیٹ آف اوریجن سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز اور پاک ایران تجارتی معاملات کو ہموار کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے پر غور کیا۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ ایران پر موجودہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کے ساتھ تجارت بینکنگ چینلز کے ذریعے نہیں کی جا سکتی۔ تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے حکم امتناعی میں ایران کے ساتھ تجارت کے لیے درآمد؍برآمد فارم کو استثنا دے دیا جو کہ گزشتہ سال اکتوبر میں خالی ہوا تھا۔ اس کے بعدحکومت نے ایرانی مصنوعات کےلئے45 دن کی چھوٹ دی جس کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے۔ سینیٹر شاہ زیب درانی نے استثنا کی میعاد ختم ہونے سے قبل آرڈر کئے گئے سامان کی قسمت پر سوال اٹھایاجس کی ادائیگی ہو چکی ہے اور جو اس وقت پورٹ پر منظوری کے منتظر ہیں۔کمیٹی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کو اس معاملے پر مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ بندرگاہ پر پڑے سامان کو کلیئر کیا جاسکے اور افراد کو نقصان سے بچایا جاسکے۔قبل ازیں اجلاس میں کمیٹی نے پارک روڈ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے گزشتہ اجلاس میں دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کیبنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کامران علی افضل نے نیسپاک کی فیکٹ فائنڈنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے بھی انکوائری کر رہی ہے اور مزید تحقیقات کرنے سے پہلے رپورٹ کا تجزیہ بھی کرے۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ وزارت انکوائری کرے کیونکہ وزارت معاملے کی تکنیکی باتوں کو سمجھتی ہے۔ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ معاملے کی انکوائری کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس میں سینیٹرز محمد اسلم ابڑو، فلک ناز، دانش کمار، حامد خان، منظور احمد کاکڑ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ و ریونیو امجد محمود اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب بھرمیں 1189ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1357زخمی
-
حق خودارادیت بنیادی حق ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں رانا ثناء اللہ
-
شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
فلسطینی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑیگا، مشاہد حسین سید
-
دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی،حافظ نعیم الرحمان
-
سینیٹر شیری رحمن کاپرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا ،چوہدری سالک حسین
-
حکومت پاکستان، بی آئی ایس پی و پاکستانی عوام کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،سینیٹر روبینہ خالد
-
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
پرنس کریم آغا خان بلند پایہ شخصیت ،ان کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام تھا، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.