آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل حکومتی پالیسی پیش کرنے پر غیرموثر قرار دے کر نمٹا دی گئی

منگل 14 جنوری 2025 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے متعلق انٹرا کورٹ اپیل حکومتی پالیسی پیش کرنے پر غیرموثر قرار دے کر نمٹا دی ،عدالت نے آوارہ کتوں کے حوالے سے بنائی گئی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت کی ۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے لا ء افسر نے آوارہ کتوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پیش کی ۔ عدالت کو بتایاگیا کہ حکومت نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے متعلق پالیسی بنادی ہے ۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات نہیں کررہی۔ وکیل درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے پالیسی بنانے کا حکم دے اور انتظامیہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کا حکم دے۔