ہائیکورٹ میں ڈھائی ہزار تک توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، تمام توہین عدالت کی درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گی,چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم

منگل 14 جنوری 2025 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2025ء)پشاور ہائیکورٹ میں صفیہ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی مختلف محکموں کی جانب سے جواب جمع نہ کرنے پر چیف جسٹس برہم ہوگئے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہیں کیا جارہا، ہائیکورٹ میں ڈھائی ہزار تک توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، تمام توہین عدالت کی درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گے، سرکاری افسران کو بلائے گے، عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا،۔

(جاری ہے)

اگر سرکاری افسران عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کریں گے تو پھر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی،۔ سرکاری افسران نے عدالتوں کا مذاق بنایا ہوا ہے، فیصلوں پر عمل نہ ہو تو کاروائی کریں گے،