عازمین حج آسان رابطے اور ہدایات کے لئے پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں ، وزارت مذہبی امور

بدھ 15 جنوری 2025 14:24

عازمین حج  آسان رابطے  اور ہدایات کے لئے پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ وزارت سے آسان رابطے اور ہدایات کے لئے پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں، وزارت کی طرف سے عمومی اعلانات کے لئے آفیشل وٹس ایپ چینل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق عازمین حج کی تمام اطلاعات اور اعلانات تک رسائی بنانے کےلئے وٹس ایپ چینل بھی بنادیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاک حج موبائل ایپ 2025 سے بھی عازمین نہ صرف ہر قسم کی معلومات اور اعلانات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے وزارت مذہبی امور سے ان کو رابطےمیں بھی آسانی رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری سکیم کے تمام عازمین حج کی مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا آغاز 18 جنوری سے ہو گا جو 26 فروری تک جاری رہے گا۔ تربیتی پروگرام ملک کے تمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر مرحلہ وار مکمل کیا جائےگا۔ عازمین حج کو ان کے تربیتی پروگرام کے حوالے سے آگاہی پیغام بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام عازمین پر لازم ہے کہ وہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں ۔