Live Updates

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے ایک ماہ میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 16 جنوری 2025 14:04

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کے لئے حفاظتی ضمانت منظور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں، آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات