سویلینز کے ملٹری ٹرائل‘ نیچرل جسٹس میں کسی کو سنے بغیر سزا نہیں ہو سکتی، آئینی بنچ
ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ مانگا تھا، عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا،جسٹس اظہرحسن رضوی
جمعرات 16 جنوری 2025 14:41
(جاری ہے)
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے آپ سے ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ مانگا تھا، عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، عدالت کو یہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا گیا، حکومتی وکیل کو یہ جواب نہیں دینا چاہیے تھا۔
خواجہ حارث نے جواب دیا کہ عدالت کو ایک کیس کا ریکارڈ جائزے کیلئے دکھا دینگے جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے پروسیجر دیکھنا ہے کیا فیئر ٹرائل کے ملٹری کورٹ میں تقاضے پورے ہوئے اس پر خواجہ حارث بولے کہ ہائیکورٹس نہ ہی سپریم کورٹ میرٹس کا جائزہ لے سکتی ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ٹرائل میں پیش شواہد کو ڈسکس نہیں کرنا، عدالت محض شواہد کا جائزہ لینا چاہتی ہے، نیچرل جسٹس کے تحت کسی کو سنے بغیر سزا نہیں ہو سکتی۔وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ اگر قانون کے سیکشنز درست قرار پائے تو درخواستیں نا قابل سماعت ہوں گی، عدالت بنیادی حقوق کے نقطہ پر سزا کا جائزہ نہیں لے سکتی، آرٹیکل 8(3) اور 8(5) کی موجودگی میں ٹرائل کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت تھیں، پانچ رکنی بنچ نے قابل سماعت ہونے کے نکتہ کا جائزہ درست نہیں لیا۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ عدالت ٹرائل کے ریکارڈ کا میرٹ پر جائزہ بھی نہیں لے سکتی، ایف بی علی کیس میں جرم ہوا تو ملزمان سروس سے ریٹائرڈ ہو چکے تھے، 1962 اور 1973 کے آئین میں درج بنیادی حقوق میں کیا فرق ہے، زندگی کا حق اور فیئر ٹرائل شروع سے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ فیئر ٹرائل کا آرٹیکل 10 اے نہ بھی ہو تب بھی پروسیجر تو فالو کرنا ہوگا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آرٹیکل 8(3) میں بنیادی حقوق واپس لے لیے گئے ہیں خواجہ حارث نے جواب دیا کہ یہ آرٹیکل 1973 سے آئین میں شامل ہے، ایف بی علی کیس میں ملزمان کے فیئر ٹرائل کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے گردن توڑ بخار سے بچاؤ کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
سی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025کیلئے اہلیت کا معیار اور پالیسی طے پا گئی
-
پنجاب بھرمیں 1189ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1357زخمی
-
حق خودارادیت بنیادی حق ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں رانا ثناء اللہ
-
شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
فلسطینی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑیگا، مشاہد حسین سید
-
دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی،حافظ نعیم الرحمان
-
سینیٹر شیری رحمن کاپرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا ،چوہدری سالک حسین
-
حکومت پاکستان، بی آئی ایس پی و پاکستانی عوام کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،سینیٹر روبینہ خالد
-
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.