وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی بارہ بھارہ کہو بخاری ہاس آمد، نیر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

جمعہ 17 جنوری 2025 21:04

وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی بارہ بھارہ کہو بخاری ہاس آمد، ..
اسلام آباد/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز بھارہ کہو اسلام آباد میں واقع بخاری ہاس گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی وزیر اعلی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔