ذ*روسی ہیکرز دنیا بھر کے حکمرانوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے لگے

اگر ہیکر کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ متاثرہ شخص کے واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتا ہے اور ان کا ڈیٹا بھی چرا سکتا ہے، مائیکروسافٹ

ہفتہ 18 جنوری 2025 18:05

%ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2025ء)روسی ہیکرز مختلف ممالک کے حکمرانوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہدف بنانے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس سے منسلک ہیکرز نے دنیا بھر میں حکومتی وزرا اور عہدیداروں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ای میلز کے ذریعے نشانہ بنانا شروع کردیا، جس میں انہیں میسجنگ ایپ پر یوزر گروپس میں شامل ہونے کا کہا گیا۔

دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق ایک روسی ہیکنگ گروپ اسٹار بلزرڈ واٹس ایپ پر ایک نئی چال آزما رہا ہے۔ برطانیہ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس گروپ کو روس کی خفیہ ایجنسی سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانیہ اور اس جیسے دیگر ممالک کی سیاست میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مائیکروسافٹ کے مطابق ہیکرز خود کو امریکی حکومتی عہدیدار بتا کر ایسی ای میلز بھیج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ای میل میں لوگوں کو ایک کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ترغیب کرنے کا کیا گیا، جو وعدے کے مطابق انہیں واٹس ایپ گروپ میں شامل نہیں کرتا ہے۔ بلکہ ہیکر کو کسی دوسرے ڈیوائس یا واٹس ایپ ویب سائٹ سے لنک کرکے اس شخص کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہیکر کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ متاثرہ شخص کے واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتا ہے اور ان کا ڈیٹا بھی چرا سکتا ہے۔لوگوں کو ہدایت فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ای میلز صارفین صرف ان لوگوں سے رابطہ کریں جو کسی معروف یا پھر استعمال شدہ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو ای میلز بھیجیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ بھیجی گئی ای میل جعلی نہیں۔