کوئٹہ ،قدیم چنار کے درخت کاٹنے پر نجی شاپنگ مال کی انتظامیہ کیخلاف 1کروڑ 70لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے مقدمہ درج

ہفتہ 18 جنوری 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2025ء) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے کوئٹہ میں قدیم چنار کے درخت کاٹنے پر نجی شاپنگ مال کی انتظامیہ کے خلاف 1کروڑ 70لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

کنزویٹر فارسٹ کوئٹہ ڈویژن محمد نیاز خان کاکڑ نے بتایا کہ چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقعہ شاپنگ مال کے باہر بیش قیمتی چنار کے د رخت کاٹنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر محکمہ جنگلات نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے 2درختو ں کو بغیر اجازت اور قانونی طریقہ کار مکمل کئے بغیر کاٹنے پر 1کروڑ 70لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بھی ہدایت کی ہے کہ درختوں کو کسی صورت نقصان نہ پہنچایا جائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جس پر کوئٹہ ڈویژن میں آنے والے علاقوں میں مزید کاروائیاں بھی کی جارہی ہیں ۔