ویسٹ انڈین سپنر جومل واریکن نے پاکستان کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی
ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
ساجد علی اتوار 19 جنوری 2025 12:04
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں، اس کے ساتھ ہی جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ملتان ٹیسٹ میں کسی بھی سپنر سے میچ کی پہلی گیند کرواکر اپنی 113 سال پُرانی روایت بھی توڑ دی، یہ اس وقت ممکن ہوا جب میچ کے آغاز پر پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تو گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور سپنر بالنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی جس سے مہمان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی کی پری لانچ سیل شروع
-
ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہوگا
-
بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کوالیفائرٹو میچ کل کھیلا جائے گا
-
ڈینیئل مدویدیف کا اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز
-
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
-
اسٹیڈیم کے معاملے پرپاکستان کو استثنیٰ ، بھارت آگ بگولہ
-
بنگلادیش پریمئیرلیگ یا مذاق؛ پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتارکرلیا
-
وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
-
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
-
دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ 2025 کی افتتاحی تقریب
-
مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی:دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ
-
دبئی ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.