ٌکے پی حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا، بچوں کو اسکالر شپ نہیں پیٹرول بم اور ڈنڈے دیے، مریم نواز
بہکاوے میں آنے والے جیلوں میں بیٹھے ہیں، ہم ڈنڈا بردار نہیں علم کے علمبردار ہیں، وزیراعلی پنجاب
منگل 21 جنوری 2025 21:10
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ اہل ۔
محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ،فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلی تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، ہم نو مئی والے نہیں ہیں 28مئی والے ہیں، پاکستان والے ہیں اور پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں، ہماری زبان تذلیل کی نہیں تدریس کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈنڈا بردار نہیں ہم علم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں، بچے اپنے والدین سے دعائیں لیں، غصہ آبھی جائے تو جواب نہ دیں، میرے بیٹے اور بیٹیوں بڑوں کا لحاظ کرو، بدتمیزی نہ کرو اور لائن کراس مت کرو، کبھی نہیں چاہوں کہ آپ کسی کو گالی دو،ماں اپنے بچوں کو ترغیب نہیں دے سکتی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو جہاں پر اور مسائل کا سامنا ہے وہاں پر فیک نیوز کا بھی سامنا ہے، بچے بغیر تحقیق کے سوشل میڈیا کی پوزٹ پر یقین نہ کیا کرے، سچ ابھی تسمے باندھ رہا ہوتا ہے، جھوٹ پوری دنیا کا چکر لگاکر آجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 4 سال کام کچھ نہیں کیا، اختتام پر یہی کہا یہ چور وہ چور، اسے پکڑ لو، آگ لگادو، بچے کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت پاکستان کو سامنے رکھیں، پاکستان ہماری ماں ہے اور ماں کے ساتھ وفاداری کی جاتی ہے غداری نہیں، میری حکومت ہونہ ہولیکن پاکستان میرا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میری حکومت نہ ہوتو پاکستان کو جلا دوں، اس ملک کو ماں کی مانند سمجھنا ہے، نوجوانوں آپ کا ہر فیصلہ ہونہار سکالر شپ کی طرح 100فیصد میرٹ پر ہونا چاہیے، نوجوانوں کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہے، نوجوان ہی میری ہمت ہیں اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، گالی گلوچ، پگڑیاں اچھالنے اپنے ملک کے خلاف قدم اٹھانے والا آپ کا دوست نہیں ہے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، شہدا، رینجرز اور پولیس ہمارے اپنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ کے حوالے سے پروپیگنڈہ وہ کررہے ہیں جنہوں نے اسکالر شپ کی بجائے بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم دیا، ایک طرف ہم ہیں چاہتے ہیں کہ بچے پڑھیں، ترقی کریں اور دوسری جانب انتشاری بچوں کو جیل بھجوانے کے منتظر ہیں، اپنے بچوں کو یورپ رکھنے والے اور ملک کے بچوں کو جیل بجھوانے والے ہمدرد نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے 38فیصد مہنگائی تھی آج وہی مہنگائی چار فیصد پر آگئی ہے، روٹی 30روپے کی تھی آج وہی روٹی 12روپے کی ہے، روٹی غریب کھاتا ہے روٹی سستی ہوگی تو غریب کے بچہ کا پیٹ بھرے گا، ہر رات سونے سے پہلے روٹی کی قیمت چیک کرکے سوتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی پھیلانے والے ہیں دوسری طرف امن وامان اور ترقی لانے والے ہیں،بچوں امن کا راستہ چننا، ایک مدینہ منورہ میں قومی کی بیٹیوں پر آوازیں کسنے والے اور دوسری طرف اخلاقیات درس دینے والی ماں ہے، اپنے بیٹوں کونصیحت کرتی ہوں کہ قوم کی خواتین کی عزت کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔مزید قومی خبریں
-
معمر بیوہ خاتون زیادتی کے بعد قتل ،قاتل گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح صبح اچانک دوروں پر نکل پڑے
-
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاغیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 88سے زائد املاک سربمہر
-
سپریم کورٹ میں بنچزکے اختیارات بارےکیس میں توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت
-
جی سی یو 23 ویں کانووکیشن کا دوسرا روز، گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان کی شرکت
-
مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘احمد خان بھچر
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب ، اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ کا اجراء
-
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
-
ساہیوال، پرائیوٹ کمپنی کی 26سالہ لیڈی افسر سے گینگ ریپ، تین ملزمان گرفتار
-
ساہیوال، بیوپاری کے بھتیجے کو دوست کے گھر میں گھس کر گولی مار دی
-
ساہیوال، انسانی سمگلنگ انٹرنیشنل نیٹ ورک میں ملوث تین سمگلر گرفتار
-
پنجاب بھرمیں 1292ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق، 1361زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.