پاکستان 2025 تک OSH اور کام کی جگہ پر تشدد کنونشن کی توثیق کرے گا‘چوہدری سالک حسین

جمعرات 23 جنوری 2025 23:23

پاکستان 2025 تک OSH اور کام کی جگہ پر تشدد کنونشن کی توثیق کرے گا‘چوہدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2025ء)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان 2025 تک OSH اور کام کی جگہ پر تشدد کنوینشن کی توثیق کرے گا۔ پاکستان کے ایس ایم ای پروجیکٹ (آئی ایل ای ایس) میں بین الاقوامی لیبر اور انوائ رمینٹل پروٹیکشن ایپلیکیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے کہا کہ آئی ایل ای ایس پروجیکٹ پاکستان میں محنت اور ماحولیاتی معیار کو مضبوط بنانے کیلیے اہم ہے، پاکستان 2025 تک اوش اور کام کی جگہ پر تشدد کنونشن کی توثیق کرے گا، تمام صوبوں میں آئی ایل ای ایس مزدوروں کے حقوق کو آگے بڑھانے میں ایک سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یورپین یونین ،ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آئی ایل اوکی لیبر سٹینڈرڈز اور ماحولیاتی تعمیل میں معاونت قابلِ تعریف ہیں، مزدور کے حقوق معاشی نمو اورایس ڈی جیز کے لیے لازمی ہیں: ہماری وزارت نے آئی ایل ای ایس کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ہے، صوبائی محکمہ محنت کواس پروجیکٹ کے بعد مسلسل تعاون حاصل رہے گا، آئی ایل ای ایس کے تعاون سے محنت کے معیارات کے لیے پاکستان کا عزم مضبوط ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آئی ایل ای ایس اقدام سے آگے مزدوروں کے حقوق کے لیے سماجی مکالمے کے پلیٹ فارمز پر پیش رفت ہوئی ، تجارتی معاہدوں اور ایس ڈی جیز کے لیے بین الاقوامی لیبر اسٹینڈرڈز کی پاسداری ضروری ہے، پراجیکٹ نے مزدور اور ماحولیاتی حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون کے ماڈل کی نمائش کی۔

متعلقہ عنوان :