وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت ملتان میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی

جمعہ 24 جنوری 2025 23:26

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت  ملتان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت ملتان میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مواصلات، قانون و پارلیمانی امور ملک صہیب احمد تھے۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ، ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم ، ایم پی اے محمد نازک کریم لانگ، ایم پی اے محمد لعل خان جوئیہ، مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود ، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور دولہا دلہن کے عزیز اقارب نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے دھی رانی سلامی کارڈز کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو ایک ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو ڈبل بیڈ،میٹرس،شیشہ،ڈنرسیٹ،کھانا پکانے کا سامان،پنکھا اوردیگرسامان کے تحائف دئیے گئے۔ تقریب میں ایک مسیحی جوڑے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمواصلات،قانون و پارلیمانی امورملک صہیب احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن عوام کی خدمت کرنا ہے، پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذ بے کی عکاسی کرتا ہے۔

صوبائی وزیرنےمزید کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ تقریب میں دولہا دلہن اورتقریب کے شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خوبصورت سرائیکی جھومر بھی پیش کیا گیا۔