کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

جمعہ 24 جنوری 2025 23:34

کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔شہریوں نے دوائوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔