نا معلوم افراد نے پچیس سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا

جمعہ 24 جنوری 2025 23:35

نا معلوم افراد نے پچیس سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)پچیس سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا اورلاش لاری اڈا کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے،پولیس نے مقتولہ کی بہن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نے پچیس سالہ برقعہ پوش لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کرکے لاش مریدکے لاری اڈا کے قریب ایک سرکاری یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب پھینک دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نائلہ سکنہ رانا ٹائون فیروزوالہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقتولہ کی بہن کی درخواست پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے مقتولہ کے پاس سے دو موبائل فونز اور گولیوں کے خول ملے ہیں جن کی روشنی میں فرانزک ٹیموں نے اہم شواہد حاصل کرلئے ہیں اورجلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے ۔ مدعیہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے انکی بہن نائلہ گھر سے ضروری کام کیلئے نکلی اورلاش مل گئی ۔