ایمریٹس ایئر لائن لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

ہفتہ 25 جنوری 2025 13:33

ایمریٹس ایئر لائن لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ ..
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد ایمریٹس ایئرلائن یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ شرقِ اوسط کی سب سے بڑی ایئرلائن روزانہ کی بنیاد پر پہلے ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے روزانہ دو پروازیں چلائے گی۔ایمریٹس یکم فروری سے عراقی دارالحکومت بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرے گا۔