پاکستان میں سال کا پہلا مونکی پوکس کیس رپورٹ

اتوار 26 جنوری 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2025ء) پاکستان کے محکمہ صحت کے حکام نے سال 2025 کے لیے مونکی پوکس کے پہلے کیس کی رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مشتبہ کیس کی شناخت پشاور ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی اسکریننگ کے دوران ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ کیس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی او ایکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کیس کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے لوگوں کو مونکی پوکس سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ کی ہدایت پر وزارت نے تمام ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے نظام کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ترجمان نے کہا کہ حکومت وفاقی اور صوبائی سطح پرمونکی پوکس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔