ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 30جنوری کو آسٹریا میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرینگے، بلال اوپل

اتوار 26 جنوری 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ یورپ کے سلسلے میں 30 جنوری کو آسٹریا میں خطاب کریں گے ، ڈاکٹر حسن محی الدین یکم فروری کو سپین، 2 کو پرتگال، 6 کو جرمنی، 10 کو سویڈن اور 13 فروری کو ڈنمارک میں سیرت النبیۖ کانفرنسز سے خطاب اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹرز میں تنظیمی عہدیداروں اور علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل بلال اوپل نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین سپریم کونسل کے اس تنظیمی دورہ سے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد امت کی فضا بہتر ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ میں اسلام کے علم و امن اور اتحاد و یگانگت کی تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی قیادت بیرون ملک اتحاد و یکجہتی کیلئے کام کررہی ہے جس کے دوررس نتائج حاصل ہورہے ہیں۔