راجہ پرویز اشرف کی سپیکر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

چوہدری لطیف اکبر پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے ، حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،بیان

اتوار 26 جنوری 2025 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر کیلئے نیک خواہشات اور دعائوں کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ چوہدری لطیف اکبر قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے ، حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔