اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا پیکا ایکٹ کے خلاف شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی پیر 27 جنوری 2025 18:05

اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا پیکا ایکٹ کے خلاف شدید احتجاج
جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم، پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر اور صدر ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عمر ریاض عباسی اور دیگر شرکاء نے پیکا ایکٹ کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قانون قرار دیا۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں حکومت پاکستان سے آزادی صحافت کا احترام یقینی بنانے اور پیکا ایکٹ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔