کھیلتا پنجاب گیمز سپورٹس کلچر کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے‘صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر

بدھ 29 جنوری 2025 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواناں ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کا انعقاد سپورٹس کلچر کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کل سے شروع ہونیوالی پنجاب گیمز ایک فیسٹیول سے کم نہیں۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس کلچر کو دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ان خیالات کا اظہار کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالہ سے تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے ایونٹ میں قومی سطح کے تمام معروف ہیروز کو بلایا گیا ہے۔ گیمز فیسٹیول سے سینکڑوں قابل کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ یہی کھلاڑی عالمی سطح پر ہمارے ملک کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز 2025 میں کل سے 12 عالمی کھیلوں سے میدان سجیں گے۔ان 12 قومی کھیلوں میں اتھلیٹکس، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، باسکٹ بال، والی بال، کبڈی، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، بیڈمنٹن اور تیراندازی شامل ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس خضر افضال چوہدری نے تمام انتظامات پر بریفنگ دی۔