مدینہ منورہ میں پیغمبر ﷺ کے نقش قدم پر منصوبے کا افتتاح

مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے اس منصوبے کا افتتاح کیا

جمعرات 30 جنوری 2025 18:25

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)مدینہ منورہ میں پیغمبر ﷺ کے نقش قدم پر منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا مقصد نبی آخر الزماں ﷺ کے وقت ہجرت مقامات کو نمایاں کرنا ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے ایک نئے منصوبے پیغمبر ﷺ کے نقش قدم پر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ہجرت کے وقت نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ نے جن مقامات سے مکہ سے مدینہ تک سفر کیا، ان کو نمایاں کرنا اور امت مسلہ بالخصوص نئی نسل کو اس سے روشناس کرانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیغمبر کے نقش قدم پر منصوبہ مکہ اور مدینہ کے درمیان 470 کلومیٹر طویل راستے میں موجود 41 تاریخی مقامات کی بحالی پر مبنی ہے، جس میں 5 انٹرایکٹو اسٹیشن ہیں، جو ہجرت کے اہم واقعات بیان کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص ہجرت میوزیم بھی بنایا گیا ہے، جو اس اسلامی تاریخ کے اہم باب کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔منصوبے کی افتتاحی تقریب مدینہ منورہ میں واقع احد پہاڑ کے قریب ہوئی۔ مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ پروقار تقریب میں مکہ ریجن کے نائب امیر سعود بن مشعل سمیت دیگر علما اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :