راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند‘مقامی لوگوں اور دیہاڑی دار شہریوں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 30 جنوری 2025 19:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔میٹرو بس سروس جمعرات کو صدر سے فیض آباد تک بند رہی جس سے مقامی لوگوں اور دیہاڑی دار شہریوں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ شدید احتجاج کرتے نظر آئے۔ ادھرانتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ میٹرو بس سروس آئی جے پی اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بحال رہے گی، راولہنڈی میں میٹرو بس سروس کی بندش معمول بن گیاہے۔

(جاری ہے)

تعمیراتی کام کے نام پر آئے روز راولپنڈی میں بس سروس بند کر دی جاتی ہے۔ مینٹیسن کے باعث صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بندکی جاتی ہے ۔میٹرو بس سروس معطل ہونے سے طلبہ، خواتین اور شہریوں کو سخت مشکلات کرنا پڑتا یت۔ شہریوںکا شکوہ تھا کہ بس اسٹیشن پہنچ کر پتہ چلا میٹرو بس نہیں چل رہی،میٹرو بس انتظامیہ بغیر نوٹس بس سروس بند کر دیتی ہے، گزشتہ کئی ماہ سے میٹروبس سروس انتظامیہ کی جانب سے ایسا رویہ اپنا جا رہا ہے جس سے شہری آئے روز مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :