غزہ جنگ بندی معاہدہ، اسرائیل نے الاقصی بریگیڈ کے سابق سربراہ کو رہا کردیا

ہفتہ 1 فروری 2025 16:42

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے سابق فلسطینی رہنما مجاہد زکریا زبیدی کو رہا کر دیا جو 2000 سے 2005 تک جنین میں الاقصی بریگیڈ کے سربراہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجاہد زکریا زبیدی کو اسرائیل نے 2019 میں مسلح سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم وہ 2021 میں اپنے پانچ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیل سے فرار ہوگئے تھے، لیکن بعد میں انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔قیدیوں کے اس تبادلے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم فریقین کے درمیان تنازعہ بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :