سندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے تین سینئر ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کردیا گیا

جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان، اسی طرح جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 فروری 2025 22:13

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے تین سینئر ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ یکم فروری 2025ء ) سندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے تین سینئر ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کیلئے تین ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت تین سینئر ججزکوسندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا سپریم کورٹ میں ایلیویٹ ہونے کا امکان ہے، جب کہ ان کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا ہے، جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی، اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور کیا گیا،عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاورہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیاجوڈیشل کمیشن اجلاس میں جن ناموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثر امیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں عبد الفیاض ، صلاح الدین ، صادق علی ، طارق آفریدی، اورنگزیب خان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیر غور تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 10 ایڈیشنل ججز کا مطالبہ کیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے دسواں جج بھی چاہیے جس پرچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی رائے سے اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اکثریتی رائے سے کی گئی تاہم اجلاس میں موجود تین ممبران نے 9 کے بجائے 10 ججز مقرر کرنے پر اعتراض کیاگیا۔ چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔